کورونا کے باعث قومی ایئرلائن قسط بروقت ادا نہ کرسکی، وزیر ہوابازی

راولپنڈی: وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ کے دور میں طیارہ مہنگی لیز پر لیا گیا، کورونا کے باعث قومی ایئرلائن بروقت قسط ادا نہ کرسکی، ملائیشین عدالت نے سنے بغیر فیصلہ دیا، 22 جنوری کو لندن، 24 کو ملائیشین عدالت میں پیش ہوں گے۔
وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی ایوی ایشن انڈسٹری بیٹھ گئی، دیگر ایئرلائنز کی طرح پی آئی اے بھی متاثر ہوئی اور بروقت اقساط ادا نہ ہوسکیں، پی آئی اے کے مہنگے معاہدوں میں ماضی کی حکومتوں نے کمیشن لیا، سب اچھا نہیں، مگر سب اچھا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اداروں کو تباہ و برباد کیا گیا، کرپشن کو جڑ سے ختم کررہے ہیں، خود کو رہبر کہنے والے راہزن بن کر قوم کو لوٹتے رہے، پی ڈی ایم ضمنی انتخابات اور سینیٹ میں حصہ لے رہی ہے، صوبے یا وفاق میں عدم اعتماد لانا اپوزیشن کا حق ہے وہ لاسکتے ہیں، اپوزیشن کو عدم اعتماد لاکر چیئرمین سینیٹ کے انتخابات کی طرح منہ کی کھانی پڑے گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔