طارق فاطمی وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
اسلام آباد: طارق فاطمی کو ایک مرتبہ پھر وزیراعظم کا معاون خصوصی مقرر کردیا گیا۔
اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے مطابق وہ وزیراعظم شہباز شریف کے معاون خصوصی برائے رابطہ کاری ہوں گے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے طارق فاطمی کی تعیناتی کی منظور دی اور ان کا عہدہ وزیر مملکت کے برابر ہوگا۔
واضح رہے کہ طارق فاطمی کو اس سے قبل بھی موجودہ حکومت میں وزیراعظم کا معاون خصوصی برائے خارجہ امور مقرر کیا گیا تھا، تاہم اگلے ہی روز ان سے یہ عہدہ واپس لے لیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کے سابق دور میں بھی طارق فاطمی سابق وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی رہ چکے ہیں۔