اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص، علاج جاری

لاہور: ٹی وی اور فلم کے سینئر اداکار فردوس جمال میں کینسر کی تشخیص ہوئی ہے، ان کے بیٹے اداکار حمزہ فردوس نے اس کی تصدیق کی ہے۔
حمزہ فردوس نے انسٹاگرام پر والد کے ہمراہ پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بتایا کہ میرے والد کے کینسر کا علاج اس وقت شوکت خانم اسپتال میں ہورہا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ ہمیں معلوم ہے زندگی یہی ہے لیکن پریشان ہونے کی کوئی بات نہیں کیونکہ میرے والد کے ساتھ ان کے گھر والے اور آپ سب، ان کے پیارے دوست، مداح اور کولیگز وغیرہ ہیں۔
حمزہ فردوس کا کہنا تھا کہ ان کے والد تمام مشکلات سے نمٹتے ہوئے اداکار بنے لیکن اب انہیں ایک اور جنگ لڑنی ہے اور خوش قسمتی سے معاملات ان کے حق میں ہیں، ان شاء اللہ وہ مضبوطی سے اس سے باہر نکلیں گے۔
حمزہ نے لکھا کہ براہ کرم میرے ولد فردوس جمال اور ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔