الظواہری کی ہلاکت کا امریکی دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، طالبان ترجمان

کابل: افغانستان میں امریکی ڈرون حملے میں القاعدہ رہنما ایمن الظواہری کی ہلاکت کے امریکی دعوے کے حوالے سے طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد کا بیان سامنے آیا ہے۔
طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے مقامی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر کا یہ دعویٰ تاحال دعویٰ ہی ہے، امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کی موجودگی کی کوئی خبر نہیں تھی۔
ذبیح مجاہد نے کہا کہ امارت اسلامیہ کو ایمن الظواہری کے ڈرون حملے میں نشانہ بننے کا بھی علم نہیں، ان کی جانب سے یہ معاملہ زیر تحقیق ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ کابل ڈرون حملہ دوحہ معاہدے کی خلاف ورزی ہے، ہم افغان سرزمین کی حدود کی پامالی کی مذمت کرتے ہیں، اس طرح کے واقعات بار بار دہرائے گئے تو نتائج کا ذمے دار امریکا ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔