شہروز سبزواری اور صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش

کراچی: ڈراموں اور فلموں کے مقبول اداکار شہروز سبزواری اور ٹاپ ماڈل صدف کنول کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق اداکارہ مہرین سید نے شہروز اور صدف کی ننھی پری کی پہلی جھلک سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے مبارک باد کا سلسلہ چل نکلا۔
صدف کنول نے بھی اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر بیٹی کی مبارک باد کی پوسٹیں شیئر کیں، جن میں انہیں ٹیگ کرکے مبارک باد دی گئی۔

نومولود بچی کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس میں والد شہروز سبزواری کو اپنی بیٹی سے پیار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ خیال رہے کہ شہروز کی پہلی شادی اداکارہ سائرہ یوسف سے ہوئی تھی، اس سے بھی ان کی ایک بیٹی نورے ہے۔ بعدازاں یہ شادی طلاق پر منتج ہوئی۔
اس کے بعد شہروز سبزواری صدف کنول کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔