براؤزنگ Govt of Pakistan

Govt of Pakistan

حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی

اسلام آباد: حکومت کی جانب سے تنخواہ دار طبقے کو فوری ریلیف دینے سے معذرت کرلی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں حکومت نے تنخواہ دار طبقے پر بوجھ زیادہ ہونے کو تسلیم کرتے ہوئے اس طبقے کو بھی فوری ریلیف سے معذرت کرلی ہے،…

خسارے سے دوچار 1700 یوٹیلٹی اسٹورز بند، ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نج کاری منصوبے کے تحت نقصان میں چلنے والے 1700 یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینیٹر عون عباس کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس ہوا، جس میں یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے…

وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر 3 چھٹیوں کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالفطر پر تین تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے، جو پیر 31 مارچ سے بدھ 2 اپریل تک ہوں گی۔ کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن بھی…

حکومت بجلی 6 سے 8 روپے یونٹ سستی کرنے کیلئے مصروفِ عمل

اسلام آباد: وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں بجلی کی قیمت میں کمی پر کام کررہی ہے۔ پاور ڈویژن حکام کے مطابق وفاقی حکومت آئندہ 2 ماہ میں فی یونٹ بجلی 6 سے 8 روپے سستی کرنے پر کام کررہی ہے اور اس سلسلے میں بینکوں سے 1300 ارب روپے کے قرض حصول…

حکومت کا بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار

اسلام آباد: مہنگی بجلی کے ستائے عوام کے لیے خوش خبری، حکومت نے بجلی 10 روپے فی یونٹ تک سستی کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا۔ ذرائع کے مطابق عوام کو بلز میں سہولت دینے کے لیے بجلی 8 سے 10 روپے فی یونٹ سستی کرنے کا حکومتی منصوبہ تیار ہے، جس کے تحت…

آرمی چیف کا دورۂ برطانیہ، سوشل میڈیا پر منفی مہم کیخلاف کارروائی کا حکومتی اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں چیف آف آرمی اسٹاف کو ملنے والی عزت اور وقار پی ٹی آئی کو ہضم نہیں ہوا، احتجاج اور سوشل میڈیا پر مہم چلانے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ نجی ٹی وی کے مطابق…

پی ٹی آئی کا مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

راولپنڈی: پی ٹی آئی نے مذاکرات کے چوتھے راؤنڈ میں شرکت نہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے رکن عمر ایوب نے کہا کہ پی ٹی آئی مذاکراتی کمیٹی نے مذاکرات کے چوتھے راونڈ میں شرکت نہ کرنے…

قومی اسمبلی: پیکا ایکٹ ترمیمی بل پیش، فیک نیوز پر 5 سال کی سزا تجویز

اسلام آباد: مرکزی حکومت نے پیکا ایکٹ میں مزید ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت ہونے والے قومی اسمبلی اجلاس میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پیکا ایکٹ ترمیمی بل 2025 ایوان میں پیش کیا۔…

حکومت، پی ٹی آئی مذاکرات میں پیشرفت: تیسرا اجلاس بلالیا گیا

اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بلالیا۔ اسپیکر ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت اور پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس بدھ کی دوپہر ایک بجے پارلیمنٹ میں ہوگا۔…

حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا، عمران خان

اسلام آباد: پی ٹی آئی کے بانی عمران خان نے تسلیم کرلیا ہے کہ موجودہ حکومت نے دیوالیہ ہوتی معیشت کو سنبھال لیا ہے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں پیشی کے دوران عمران خان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیے۔ عمران خان سے صحافی نے پوچھا کیا آپ تسلیم…