ٹی اے ایف فائونڈیشن اور ایف اے آئی ڈی کے اشتراک سے اہم تقریب

کراچی: ٹی اے ایف فاؤنڈیشن نے فاؤنڈیشن فار ایجنگ اینڈ انکلیویوز ڈیولپمنٹ (ایف اے آئی ڈی) کے اشتراک سے بزرگوں کے عالمی دن (آئی ڈی او پی) کی مناسبت سے ایک تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ امسال اس دن کا عنوان ’’تمام عمر کے افراد کے لیے ڈیجیٹل ایکویٹی‘‘ تھا۔ اس تقریب میں مقررین سمیت سامعین کی معقول تعداد شریک تھی۔

مقررین میں معروف مصنفہ محترمہ عامرہ عالم ، این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی چیئرمین ڈاکٹر نجمی غنی حیدر، کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر شاہ زین حسن اور ٹی اے ایف فائونڈیشن کی سی ای او ڈاکٹر حنا حسین کاظمی شامل تھے۔ اس تقریب کی مہمان خصوصی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر ڈپارٹمنٹ اور پرنسپل سوشل ویلفیئر ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ محترمہ انیس فاطمہ تھیں۔
اس تقریب کے شرکاء میں کمیونٹی کے ارکان ، TAFF ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے ٹرینیز ، میڈیا کے نمائندے ، اکیڈیمیا اور سماجی شعبے کے دیگر ارکان شامل تھے۔
پروگرام کی نظامت کے فرائض ٹی اے ایف فاؤنڈیشن کے سینئر منیجر پروگرامز حماد متین نے انجام دیے۔ شرکاء نے مختلف عمر کے لوگوں کو کنیکٹوٹی کی دستیابی سے متعلق چیلنجوں پر تبادلہ خیال کیا اور مختلف اسٹیک ہولڈرز جیسے حکومت ، ٹیلی کمیونیکیشن سیکٹر، برادری، خاندان اور نوجوان ، ہر ایک کے لیے ڈیجیٹل شمولیت کو فروغ دینے کے لیے کیا خدمات انجام دے سکتے ہیں، اس پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ کمیونٹی اور نوجوانوں کے بزرگ شہریوں کے درمیان ڈیجیٹل طور پر منسلک ہونے کی ضرورت پر تبادلہ خیال کے لیے ایک مباحثے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔