آج محکمہ موسمیات نے بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں کی تھی، ناصر شاہ

کراچی: شہر قائد میں مون سون کی پہلی بارش آج ہوئی ہے، وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے بارش کے پیش نظر ہدایات جاری کی ہیں۔
ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ آج محکمہ موسمیات کی طرف سے بارش کی کوئی پیش گوئی نہیں تھی، اصولاً محکمہ موسمیات کو بارشوں کے حوالے سے صوبائی حکومتوں اور متعلقہ اداروں کو بتانا چاہیے۔
وزیر بلدیات نے صوبے بھر کے تمام بلدیاتی اداروں کو متحرک ہونے کی ہدایت دے دیتے ہوئے کہا کہ کراچی میں واٹر بورڈ، ڈی ایم سیز اور کے ایم سی اپنے متعلقہ عملے کو فوری متحرک کریں۔
اُن کا کہنا تھا کہ بارش کے پانی کی نکاسی کو یقینی بنایا جائے، چوکنگ پوائنٹس کو کلیئر کیا جائے، ضلعی انتظامیہ بھی اپنے اسٹاف کو متحرک کرے۔ کچی آبادیوں، مخدوش عمارتوں اور ندی نالوں میں طغیانی پر نظر دکھی جائے، عوام کی بروقت مدد کے لیے ضلعی انتظامیہ کے ذمے داران اپنے علاقوں کا دورہ کریں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔