سویڈن کا تحقیقی راکٹ حادثاتی طور پر ناروے میں جاگرا

سویڈن: سویڈن کا ایک تحقیقی راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث حادثاتی طور پر ناروے کی حدود کے 15 کلومیٹر اندر جاگرا، تاہم وہ علاقہ غیرآباد تھا۔
سویڈن کے خلائی تحقیقی ادارے ایسرینج اسپیس سیںٹر نے پیر کو یہ راکٹ اڑایا تھا جس پر بالخصوص ذراتی اور سیاروی تحقیق کے سائنسی آلات رکھے گئے تھے۔ منصوبے کے تحت اسے 250 کلومیٹر تک جانا تھا لیکن صرف 15 کلومیٹر کی بلندی پر ہی اس نے دوبارہ زمین کا رُخ کرلیا۔
تاہم ناروے نے اس راکٹ تجربے کی بروقت اطلاع نہ دینے پر اپنی خفگی کا اظہار کیا تھا۔ اگرچہ یہ مالسیلو کے ایک بے آباد خطے میں گرا تھا، لیکن اطراف کی تباہی کا اندازہ لگانا ابھی باقی ہے۔
اس راکٹ کا نام ٹیکس 58 رکھا گیا تھا جو یورپی خلائی ایجنسی نے مشترکہ طور پر تیار کیا تھا۔ ماہرین نے اسے ماحول دوست ٹیکنالوجی اور سیارہ جاتی تحقیق کے لیے بنایا تھا۔ دوسری جانب خلائی ایجنسی میں رابطہ افسر فلپ اولسن نے بتایا کہ راکٹ کی خرابی ہمارے پیشِ نظر تھی اور ناروے کو اس سے آگاہ کردیا گیا تھا۔
تاہم ایسرینج اسپیس سینٹر نے منگل کو راکٹ کو اس کے مقام سے اٹھایا ہے جو اب بھی قدرے بہتر حالت میں ہے۔ اسے دوبارہ مرکز میں لاکرتجربے کی ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کی جائے گی۔
سویڈن کا خلائی تحقیقی راکٹ خرابی کے بعد ناروے کی حدود میں جاگرا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔