سوئیڈن: دنیا کے پہلے الیکٹریکل موٹروے کی تعمیر کا فیصلہ

اسٹاک ہوم: سوئیڈن دنیا کا پہلا برقی موٹروے تعمیر کرنے جارہا ہے، جہاں گاڑیوں اور لاریوں کو دوبارہ چارج کیا جاسکے گا۔
یہ برقی موٹروے یورپی راستے ای 20 کے ساتھ قریباً 21 کلومیٹر کی پٹی پر بنایا جائے گا جو ہالزبرگ اور اویبرو کو آپس میں جوڑتا ہے۔
سوئیڈن کی جانب سے یہ اقدام گزشتہ ماہ یورپی یونین کی طرف سے منظور کیے جانے والے نئے قانون کے بعد سامنے آیا ہے، جس کے تحت 2035 تک فروخت ہونے والی تمام گاڑیاں صفر کاربن ڈائی آکسائیڈ اخراج والی ہونی چاہئیں۔
سوئیڈن کی ٹرانسپورٹ انتظامیہ میں اسٹرٹیجک ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر جین پیٹرسن نے اس اقدام کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے کا برقی ہونا ٹرانسپورٹ کے شعبے کو کاربن سے پاک بنانے کے لیے ضروری ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس پروجیکٹ کی تکمیل 2025 تک متوقع ہے۔اس موٹروے پر کس طریقے سے چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔ اس مد میں انتظامیہ کے پاس تین طریقے موجود ہیں: کیٹینری سسٹم، انڈکٹِیو سسٹم اور کنڈکٹِیو سسٹم۔
کیٹینری سسٹم میں صرف بڑی گاڑیوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے، کیوں کہ اس نظام میں اوپر سے تار گزرتے ہیں جن سے مخصوص بس یا ٹرام کو بجلی مہیا ہوتی ہے۔
کنڈکٹِیو سسٹم بالکل ایسے ہی کام کرتا ہے جیسے اسمارٹ فون میں وائرلیس چارجنگ کام کرتی ہے۔ برقی گاڑیاں سڑک پر لگے پیڈ یا پلیٹ سے توانائی موصول کرتی ہیں۔
تیسرا اور آخری طریقہ اِنڈکٹِیو سسٹم ہے، جس میں نظام میں استعمال ہونے والی اشیاء سڑک کے نیچے دفن کردی جاتی ہیں، جو برقی گاڑی میں موجود کوائل کو بجلی بھیجتی ہے۔
خیال رہے 2018 میں سوئیڈن نے برقی گاڑیوں کے لیے 1.5 کلومیٹر طویل دنیا کی پہلی چارجنگ پٹری کی آزمائش کی تھی۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔