راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا شدید بحران

راولپنڈی: جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں اوپن مارکیٹ میں چینی کا شدید بحران پیدا ہوگیا ہے۔ کریانہ شاپس پر چینی ختم اور بلیک میں 150 روپے کلو فروخت ہونے لگی ہے۔ سہولت بازاروں اور یوٹیلٹی اسٹورز میں بھی چینی کا اسٹاک ختم ہوگیا ہے۔
راولپنڈی اور اسلام آباد میں چینی کا بحران شدید ہوتا جارہا ہے۔ 60 پرائس کنٹرول مجسٹریٹ چینی کی قیمتوں میں استحکام اور ضرورت کے مطابق سپلائی میں مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔ گلی محلہ کی کریانہ دکانوں نے چینی 150 روپے کلو فروخت کرنی شروع کردی ہے جب کہ 80 فیصد دُکانوں پر چینی کا اسٹاک 48 گھنٹوں سے ختم ہے۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے صدر پرویز بٹ کا کہنا ہے کہ چینی کی سپلائی معطل ہے، پرائیویٹ ڈیلرز دکان داروں کو 110 سے 120 روپے کلو قیمت میں چینی سپلائی کررہے ہیں، ہم 120روپے کلو چینی خرید کر سرکاری قیمت 90 روپے کلو پر فروخت نہیں کرسکتے جب کہ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دھرنے کی وجہ سے راستے بند تھے جس کی وجہ سے سپلائی متاثر ہوئی۔
حکام کے مطابق سرکاری چینی ضلع راولپنڈی میں اب ضرورت کے مطابق سپلائی کردی ہے آج شام تک چینی بحران ختم ہو جائے گا کئی علاقوں میں شہریوں نے چینی ختم ہونے پر مہنگی شکر اور گڑ کا چائے میں استعمال شروع کردیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔