شوگر ملز کو چینی برآمد کرنے کی مشروط اجازت مل گئی

اسلام آباد: شوگر ملز کو شوگر ایڈوائزری بورڈ نے ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اضافی چینی کی برآمد کی اجازت دینے کی تیاری کرلی ہے اور پہلے مرحلے میں ڈیڑھ لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ چینی کی برآمد کے لیے سمری جلد ای سی سی میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، مزید چینی کی برآمد کا فیصلہ مارکیٹ میں چینی کی قیمتوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چینی کی ایکس مل قیمت 140 روپے فی کلو سے اوپر نہیں جانے دی جائے گی۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت اور پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے درمیان معاہدہ ہوگا اور مارکیٹ میں چینی کی قیمت بڑھنے نہیں دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق شوگر ملز مالکان نے 15 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی برآمد کا مطالبہ کیا تھا اور پہلے مرحلے میں 5 لاکھ ٹن چینی کی برآمد کے لیے اجازت مانگی تھی۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حال ہی میں چینی کی برآمد کا جائزہ لینے کے احکامات جاری کیے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔