کامیاب انسان

 

شہود ظفر

کامیاب ہونے کیلئے کچھ چیزیں بہت اہمیت کی حامل ہیں کامیاب ہونے کیلئے انسان کو فیصلہ کرنا بہت ضروری ہے اور فیصلہ کرنے کے بعد اس فیصلے پر قائم رہنا اور اسے مکمل کرنا بھی اتنا بھی ضروری ہے، فیصلے کے ساتھ انسان کا مقصد ہونا لازمی ہے جب کوئی انسان اپنی زندگی میں کوئی مقصد بنالیتا ہے تو وہ اسے ضرور مکمل کرتا ہے، اسکے ساتھ انسان کو بات کرنے کا طریقہ کہ لوگوں سے کس انداز میں بات کی جائے، اپنی بات لوگوں کو کس طرح سمجھائی جائے
انسان جب برداشت کرنا سیکھ لیتا ہے تو کامیابی کا آدھا سفر مکمل ہو جاتا ہے، کامیابی کے تمام سفر میں رکاوٹیں بہت آئیں گی برے لوگ بھی بہت ملے گے زندگی میں مگر  ہار نہیں مانی چایئے، تمام مشکلات کا سامنا کرنا اور مشکلوں سے جیتنا یہی کامیاب انسان کی نشانی ہے، کیونکہ انسان کی محنت کبھی ضائع نہیں ہوتی اللہ تعالیٰ اس محنت کا پھل ضرور دیتا ہے , ایک کامیاب انسان کیلئے دین اور دنیا دونوں ضروری ہے وہی لوگ کامیاب ہوتے ہیں جو دونوں کیلئے محنت کرتے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔