9 مئی کو پی ٹی آئی نے جو کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں، سعد رضوی

لاہور: ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد رضوی کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے جو کچھ 9 مئی کو کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں۔
تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ حافظ سعد رضوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت سیاسی افراتفری ہے، ہم سیاسی اور ذاتی انتقام کے خلاف ہیں، سیاست دانوں نے ملک کے لیے کچھ نہیں کیا۔
سعد رضوی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے جو کچھ 9 مئی کو کیا اس کی سخت مخالفت کرتے ہیں، جو ذمے دار تھے ان کو پکڑیں اور سزا دیں، سیاست کے لیے پاکستان کا نقصان نہ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں انتخابات ایک ساتھ ہونے چاہئیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔