اداکار عمران عباس کا مدینہ منورہ میں نعت پڑھنا سب کو بھاگیا

مدینہ منورہ: فلموں اور ڈراموں کے مقبول اداکار عمران عباس ان دنوں عمرہ ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ہیں، جہاں وہ خانہ کعبہ اور مسجد نبویؐ سے اپنی کئی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرچکے ہیں۔
عمران عباس کی جانب سے انسٹاگرام پر مدینہ منورہ میں گنبد خضریٰ کے سامنے بیٹھے نعت پڑھتے ایک ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں عمران عباس کو سبز رنگ کے کُرتے پر سفید امامہ پہنے عقیدت کے ساتھ مشہور نعت کھلا ہے سب ہی کے لیے باب رحمت یہاں کوئی رتبے میں نہ ادنیٰ نہ عالی پڑھتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اداکار کی ویڈیو پوسٹ پر مداحوں سمیت شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں مبارک بادیں پیش کی جارہی ہے۔
یاد رہے کہ عمران عباس پاکستانی ڈراموں کے مقبول اداکار ہیں، انہوں نے بولی وُڈ کی مشہور فلم کری ایچر میں بپاشا باسو کے مدمقابل کردار ادا کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔