اسلام آباد، پنجاب اور پختونخوا کے شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
خیبر پختونخوا میں پشاور، نوشہرہ، لوئر دیر، مالاکنڈ اور گرد و نواح میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے جھٹکے مردان، سوات، باجوڑ، دیر بالا، شبقدر، مہمند اور چترال میں بھی محسوس کیے گئے۔
اس کے علاوہ پنجاب میں راولپنڈی، لاہور، منڈی بہاؤ الدین، حافظ آباد اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ گلگت، پاراچنار اور ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کی زیر زمین گہرائی 94 کلو میٹر اور اس کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا بارڈر تھا۔
پی ڈی ایم اے پنجاب کو زلزلے سے متعلق موصول ابتدائی رپورٹس کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گجرات، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے، مشینری اور عملے کو الرٹ رکھا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔