سال نو کے پہلے دن اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نئی بلندیوں پر پہنچ گیا
کراچی: سال نو کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس نے نئی بلند ترین سطح عبور کرلی۔
نئے سال کے پہلے روز کا آغاز منفی انداز میں ہوا تاہم بعدازاں کاروبار میں مثبت تیزی دیکھنے میں آئی۔
ایک موقع پر 100 انڈیکس میں 1957 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 117084 پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا جو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی نئی بلند ترین سطح ہے۔
خیال رہے کہ سال 2024 کے آخری روز 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 414 پوائنٹس کم ہوکر 114844 پر بند ہوا تھا۔