اسٹیٹ بینک کا بڑا قدم، ایک سال بعد شرح سود میں ڈیڑھ فیصد کمی
کراچی: شرح سود میں ایک سال بعد اسٹیٹ بینک نے کمی کرتے ہوئے 20.5 فیصد پر مقرر کردی۔
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی بیان جاری کردیا، جس کے مطابق شرح سود میں 150 بیسز پوائنٹس کمی کی گئی ہے۔
افراط زر مئی میں 11.8 فیصد رہی جب کہ سخت زری پالیسی اور غذائی اشیاء کی قیمتوں میں کمی سے مہنگائی تیزی سے کم ہوئی۔
واضح رہے کہ شرح سود 25 جون 2023 سے 22 فیصد پر برقرار تھی۔