آئی ایم ایف سے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر اسٹیٹ بینک کو موصول

اسلام آباد: ملکی معیشت کے لیے خوش کُن اطلاع، آئی ایم ایف سے پاکستان کو قرض پروگرام کے تحت ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط مل گئی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے رقوم اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد سے جاری کردہ اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کے ایک ارب 20 کروڑ ڈالر کی پہلی قسط اسٹیٹ بینک میں منتقل کردی ہے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان کو 3 ارب ڈالر ملنے ہیں، آئی ایم ایف کا پروگرام 9 ماہ کا ہے اور 3 ارب ڈالر پاکستان کو ملیں گے۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ توقع ہے کہ ہمارے کل زرمبادلہ کے ذخائر 13 اور 14 ارب ڈالر کے درمیان ہوں گے، رواں ہفتے اسٹیٹ بینک کے ذخائر میں 4 ارب 20 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔ اس حوالے سے اسٹیٹ بینک اپنی رپورٹ جاری کرے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ قرض پروگرام کے بقیہ ایک ارب 80 کروڑ ڈالر 2 جائزہ رپورٹس کے بعد پاکستان کو مل جائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم شہباز شریف کا کردار اہم رہا ہے، ان کے علاوہ حکومتی معاشی ٹیم نے بھی مشکل اور کٹھن سفر میں بھرپور ساتھ دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔