اسٹار فٹ بالر لیونل میسی نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا

بیونس آئرس: ارجنٹائن کے عظیم فٹ بالر لیونل میسی نے 39 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا، اس کے ساتھ ہی دو دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط ان کا شاندار بین الاقوامی کیریئر اختتام پذیر ہوگیا۔
میسی نے اپنے بیان میں کہا کہ کافی غور و فکر کے بعد قومی ٹیم سے الگ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ تکلیف دہ تھا اور اب بھی دل میں درد ہے، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ قومی ٹیم سے دور ہوجاؤں۔
میسی ارجنٹینا کے آل ٹائم ٹاپ اسکورر ہیں۔ ارجنٹائن فٹ بال ایسوسی ایشن کے مطابق وہ 200 بین الاقوامی میچز میں 120 گول کرچکے ہیں۔
میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 2022 کا فیفا ورلڈکپ جیتا۔ 2026 ورلڈکپ میں ارجنٹینا نے رنر اپ رہ کر ایونٹ ختم کیا، جس کے بعد میسی پہلے ہی کہہ چکے تھے کہ یہ ان کا آخری ورلڈ کپ ہوگا۔
خیال رہے کہ میسی نے 2016 میں کوپا امریکا کے فائنل میں چلی کے ہاتھوں شکست کے بعد بھی بین الاقوامی فٹ بال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا، تاہم چند ہفتوں بعد فیصلہ واپس لے لیا تھا۔ اس بار ان کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے قومی ٹیم کے ساتھ اپنے سفر کو مستقل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔