سری لنکن پریمیئر لیگ، 24 پاکستانی کرکٹرز کی شارٹ لسٹ میں شمولیت!

لاہور: سری لنکن پریمیئر لیگ نے 24 پاکستانی کرکٹرز کو شارٹ لسٹ میں شامل کرلیا۔
اس لیگ میں شارٹ لسٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد حفیظ، وہاب ریاض، سرفراز احمد، کامران اکمل، شرجیل خان، محمد عرفان، یاسر شاہ، امام الحق، حارث سہیل، افتخار احمد، محمد سمیع، محمد عباس، سہیل تنویر، عماد وسیم، جنید خان، انور علی، محمد نواز، حسین طلعت، آصف علی، رومان رئیس اور عمر گل شامل ہیں۔
شاہد آفریدی کو پہلے ہی گال گلیڈی ایٹرز کا مارکی پلیئر نامزد کیا جاچکا ہے۔150 غیر ملکی کرکٹرز سمیت کھلاڑیوں کی نیلامی کا عمل یکم اکتوبر کو ہوگا، ایونٹ نومبر میں شیڈول کیا جائے گا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔