امریکا، چھوٹے طیارے کو حادثہ، 2 افراد ہلاک

لاس اینجلس: ایک انجن والا چھوٹا طیارہ امریکا میں پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق لاس اینجلس میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ رہائشی عمارت کے پارکنگ ایریا میں گر کر تباہ ہوگیا، زمین پر گرنے کے بعد طیارے میں آگ بھڑک اُٹھی اور طیارے میں موجود دونوں افراد بری طرح جھلس کر ہلاک ہوگئے۔


فائر بریگیڈ عملے نے طیارے میں لگی آگ کو بجھایا اور طیارے کے ملبے سے دو افراد کی لاشیں نکالیں، جن کی تاحال شناخت نہ ہوسکی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم اور فرانزک ٹیسٹ کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ سول ایوی ایشن نے واقعے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
فائر بریگیڈ ترجمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خوش قسمتی سے طیارہ جس جگہ گرا وہاں زیادہ آبادی نہیں تھی، طیارے گرنے کے مقام پر تین گاڑیوں کو معمولی نقصان پہنچا، تاہم کوئی بڑا نقصان نہیں ہوا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔