کراچی، دارالاسکون کی بانی سسٹر رتھ لیس کا کورونا سے انتقال

معروف سماجی ادارے کی بانی سسٹر رتھ لیس کورونا وائرس سے کراچی میں انتقال کرگئیں، وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر شخصیات نے تعزیتی پیغامات میں ان کی خدمات کو سراہا ہے۔

انتظامیہ دارالاسکون کے مطابق سسٹر رتھ لیوس 2مئی 1946کو کراچی میں پیدا ہوئیں اور دارالسکون میں 50 سال خدمات انجام دیں، ان میں8 جولائی کو کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد سے وہ نجی اسپتال میں زیر علاج تھیں۔

دارالاسکون انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سسٹر رتھ لیوس دارالسکون کی بانیان میں سے تھیں، ان کا گزشتہ رات انتقال ہوا ہے، اور مرحومہ کی آخری رسومات کل دوپہر 2 بجے خداداد کالونی کے کرائسٹ دی کنگ چرج میں ادا کی جائیں گی۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے سسٹر رتھ لیوس کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے مرحومہ کی فیملی اور دارالسکون کے اسٹاف سے تعزیت کی۔

ان کا کہنا تھا کہ سسٹر رتھ لیوس کی خدمات خصوصی بچوں کی تربیت اور پرورش کے لیے ناقابل فراموش ہیں، مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سوسائٹی ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

سسٹر رتھ لیوس کی معذور بچوں کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔

انتظامیہ دارالاسکون نے انکشاف کیا کہ دارالسکون میں 21 بچے بھی کورونا سے متاثر ہیں، سسٹر رتھ لیوس ان بچوں کی دیکھ بھال کے دوران کورونا سے متاثر ہوئیں، کورونا سے متاثر تمام بچوں کو قرنطینہ کردیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔