پاکستان کی سلامتی پر حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی سلامتی پر کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد ہوا۔
کانفرنس میں ملک کے داخلی و خارجی سیکیورٹی صورت حال اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور تیاریوں کو سراہتے ہوئے مظلوم کشمیریوں کی ہمت اور صبر و استقلال پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

اس موقع پر مقبوضہ کشمیر کی صورت حال اور لائن آف کنٹرول کی صورت حال پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔