گلوکار ظفر رامے انتقال کرگئے

کراچی: فلموں اور اسٹیج کے سینئر گلوکار ظفر رامے کراچی میں انتقال کرگئے۔
گلوکار ظفر رامے کے انتقال کی تصدیق ان کے اہل خانہ نے کی، اُن کے اہل خانہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ آج بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
اہل خانہ کے مطابق ظفر رامے کی نماز جنازہ سنی ہائٹس راشد منہاس روڈ پر ادا کی جائے گی۔
گلوکار ظفر رامے نے اپنے کیریئر کا آغاز 1991 نامور اور لیجنڈ گلوکار احمد رشدی کے گانے کبھی تو تم کو یاد آئیں گی سے کیا اور دوسرا گانا لال لال جورا بہت مقبول گانا ہے۔
1994 میں ظفر رامے نے پاکستانی فلموں کے لیے پلے بیک گانا شروع کیا، یہی نہیں ظفر رامے نے مختلف ٹی وی شوز میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔