کوک اسٹوڈیو گلوبل سے گلوکارہ شائے گل کا نیا گانا جاری

کراچی: پسوڑی سے بین الاقوامی سطح پر شہرت پانے والی گلوکارہ شائے گل کا نیا گانا کوک اسٹوڈیو گلوبل نے ریلیز کردیا۔
کوک اسٹوڈیو گلوبل نے گلوکارہ شائے گل کی سُریلی آواز میں نیا گانا میرا سویرا ریلیز کردیا ہے، جس کے سوشل میڈیا پر چرچے ہورہے ہیں۔
میرا سویرا شائے گل کا پہلا سولو ٹریک ہے، جس میں گلوکارہ اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہیں۔ اس گانے کی شاعری اور دھن تنہائی اور مایوسی کے احساسات سے لڑنے سے متعلق ہے۔
شائے گل کے اس نئے گانے کو عمیر طاہر نے پروڈیوس کیا ہے۔ میرا سویرا شائے گل کا کوک اسٹوڈیو گلوبل پر دوسرا گانا ہے۔
کوک اسٹوڈیو گلوبل کے لیے شائے گل نے پہلا گانا ون لو گایا تھا، جس میں انہوں نے ترک گلوکار ایودیکی سات کے پرفارم کیا تھا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔