سندھ، تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان

کراچی: سندھ بھر کے تعلیمی اداروں کے لیے صوبائی محکمۂ تعلیم نےگرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا۔
محکمہ تعلیم کی جانب سے یکم جون سے 31 جولائی تک صوبے کے تمام تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیاں ہوں گی۔
اس ضمن میں محکمہ تعلیم سندھ نے گرمیوں کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

واضح رہے کہ پچھلے چند برسوں کے دوران ماہ رمضان سے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کا آغاز ہورہا تھا جو ماہ جون کے اختتام پر ختم ہوتی تھیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔