سندھ: شوگر ملز کو گنا کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دے دی گئی

کراچی: سندھ حکومت نے شوگر ملز کو گنے کی کرشنگ کی حتمی تاریخ 29 نومبر دی ہے۔
مشیر زراعت سندھ منظور وسان نے کہا کہ سندھ میں ہر سال 30 نومبر تک کرشنگ سیزن کا آغاز ہوتا ہے لیکن کچھ ملز نے ابھی سے کرشنگ شروع کردی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ سندھ میں رواں سال 30 شوگر ملز کرشنگ کریں گی، صوبے میں گنے کی فی من امدادی قیمت 250 روپے ہے جب کہ پنجاب میں کرشنگ شروع ہونے اور ریٹ طے ہونے کے بعد سندھ کی امدادی قیمت کا جائزہ لیں گے۔

واضح رہے کہ اندرون سندھ گنے کے کاشت کار کرشنگ شروع نہ ہونے پر کاشت کاروں میں خاصی مایوسی پھیلی ہوئی ہے، بعض کاشت کاروں نے گنے سے گڑ کشید کرنا شروع کردیا ہے۔ کاشت کار کرشنگ شروع نہ کیے جانے پر احتجاج بھی کررہے ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔