سندھ، حکومت نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کردیے

کراچی: حکومت سندھ نے ریسٹورنٹس کے اوقات کار تبدیل کردیے۔
صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورنٹ کے لیے آؤٹ ڈور ڈائننگ کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی اور ٹیک اوے کے لیے رات ایک بجے تک ہوٹل اور ریسٹورنٹ کھلے رکھے جاسکتے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق رات ایک بجے کے بعد صرف ہوم ڈیلیوری کی اجازت ہوگی اور نئے نوٹیفکیشن کے اوقات پر عمل درآمد 31 جنوری 2021 تک ہوگا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔