وزیراعظم کا دورۂ کراچی، سندھ حکومت نظرانداز

کراچی: وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ میری وزیراعلیٰ سندھ سے بات ہوئی ہے، ان کو وزیراعظم کے کراچی کے دورے کا سرکاری طور پر پروگرام نہیں دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مُراد علی شاہ انتظار کرتے رہے، لیکن کوئی اطلاع نہیں دی گئی۔ سنا ہے ٹرانسفارمیشن کا اجلاس تھا، وزیراعلیٰ سندھ کو اجلاس میں بھی نہیں بلایا گیا۔ دیگر اسٹیک ہولڈرز کو بھی نہیں بلایا گیا۔
صوبائی وزیر بلدیات نے کہا کہ ان باتوں سے وزیراعظم اور وفاقی حکومت کی سنجیدگی کا اندازہ لگاسکتے ہیں، وہ کراچی کو کچھ گھنٹے دیتے ہیں۔ ہم تو کہتے ہیں، وہ آئیں، لیکن جو اعلانات کرتے ہیں، ان پر عمل کریں۔ ہمیں بلائیں نہ بلائیں، بس وہ خوش رہیں۔
دریں اثنا ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمیٰ کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو شپ یارڈ میں پروجیکٹ کا افتتاح کرنا اور وہاں سے بلوچستان جانا تھا، کراچی کے حوالے سے کوئی میٹنگ تھی نہ ہمیں بلایا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔