سندھ حکومت کا 5 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

کراچی: 5 فروری کو یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر حکومتِ سندھ نے عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
سندھ حکومت کی جانب سے یومِ کشمیر 5 فروری کو صوبے بھر میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
اس سے قبل وفاقی حکومت نے یوم یکجہتی کشمیر 5 فروری کو ملک میں عام تعطیل کا اعلان کیا تھا۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے عام تعطیل کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو کشمیری شہدا کے لیے صبح 10 بجے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جائے گی۔