سندھ: سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے پھیلنے لگے

کراچی/ حیدرآباد: ملک کے سب سے زیادہ سیلاب سے متاثرہ صوبے سندھ کے علاقوں میں وبائی امراض تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 24 گھنٹوں کے دوران 26 لاکھ 43 ہزار سے زیادہ افراد جلدی امراض، ڈائریا، ملیریا، ڈینگی اور دیگر بیماریوں میں مبتلا ہوئے ہیں۔
محکمہ صحت کے مطابق 24 گھنٹوں میں جلدی امراض کے 13 ہزار 592 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ ڈائریا کے 13 ہزار 407 اور ملیریا کے 1 ہزار 310 کیسز سامنے آئے ہیں۔
محکمہ صحت سندھ نے مزید بتایا کہ کتے کے کاٹنے کے جولائی سے اب تک 4 کیسز رپورٹ ہوچکے، صوبے کے دیگر علاقوں میں ڈینگی کے 27 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ دیگر بیماریوں سے متاثر 34ہزار 401 افراد میڈیکل کیمپس میں لائے گئے ہیں۔
دوسری جانب ضلع بدین میں قدرتی آبی گزرگاہ پران ندی میں شگاف 23 روز گزرنے کے باوجود پُر نہیں کیا جا سکا، 150 سے زائد دیہات زیر آب آگئے، متاثرہ علاقے کے مکین 4 روز سے تھرکول شاہراہ پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔
ادھر بلوچستان میں نصیرآباد کے گوٹھ سمندرخان کھوسہ میں ملیریا میں مبتلا ایک ہی خاندان کے دو بچے انتقال کرگئے، متاثرین نے سیلاب سے متاثر علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگانے کا مطالبہ کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔