سندھ، سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ گیس نہیں ملے گی!

کراچی: سندھ میں گیس کے بحران کے باعث سی این جی اسٹیشنز کو ڈھائی ماہ کے لیے گیس بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
سوئی سدرن کے مطابق غیر برآمدی صنعتوں کو پہلے ہی گیس کی سپلائی بند کردی گئی ہے، اب سی این جی اسٹیشنز کو 1 دسمبر 2020 سے 15 فروری 2022 تک گیس کی فراہمی بند رہے گی۔
سوئی سدرن نے کہا کہ گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے، لوڈ مینجمنٹ کے تحت گھریلو صارفین کی ضرورت پوری کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی فراہمی بند کی جائے گی، طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے سے یہ فیصلہ کیا گیا، تاہم زیرو ریٹڈ صنعتیں بشمول کیپٹو پاور پلانٹس کو گیس کی سپلائی بحال ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔