شعیب ملک کا شوہروں کو اہم مشورہ

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے خوش گوار ازدواجی زندگی گزارنے کے لیے تمام شوہروں کو مشورہ دے دیا۔
شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے کچھ روز قبل کراچی میں منعقد ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جس کی کئی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔

اسی تقریب کی ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں کرکٹر وہاں موجود لوگوں کو اپنی بیویوں کو خوش رکھنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔
شعیب ملک نے کہا کہ بیگمات کی باتوں کا کبھی آگے سے جواب نہ دیا کریں، آپ یقین نہیں کرسکتے کہ آپ کی زندگی کتنی آسان اور بہتر ہوجائے گی۔
کرکٹر کی اس بات پر ثانیہ سمیت وہاں موجود تمام افراد زوردار قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔
تقریب کی اس ویڈیو میں شعیب اور ثانیہ کے علاوہ معروف اداکار عدنان صدیقی، اعجاز اسلم اور ہمایوں سعید بھی موجود تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔