شعیب ملک کا اہلیہ کو کیریئر کے اختتام پر شاندار خراج تحسین

لاہور: سابق قومی کپتان شعیب ملک نے اپنی اہلیہ بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کو کیریئر کے اختتام پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
شعیب ملک نے ٹویٹر پر ثانیہ مرزا کی ایک تصویر شیئر کی اور لکھا کہ آپ کھیلوں میں موجود خواتین کے لیے ایسی امید تھیں جس کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ تم (ثانیہ) نے اپنے کیریئر میں جو کامیابیاں حاصل کیں مجھے اس پر بے انتہا فخر ہے۔
شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو کہا کہ وہ مضبوط رہیں کیوں بہت سارے لوگ آپ سے متاثر ہیں۔
شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ایک ناقابل فراموش کیریئر کے اختتام پر مبارک باد بھی پیش کی۔

بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے گزشتہ روز میلبورن میں آسٹریلین اوپن کے ڈبل فائنل میں شکست کے بعد آنسوؤں کے ساتھ کھیل سے ہمیشہ کے لیے رخصتی لی تھی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔