شعیب ملک بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بن گئے

لاہور: صہیب مقصود ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے باہر ہوگئے اور ان کی جگہ آل راؤنڈ شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوگئے تھے، جس کے بعد ان کی ورلڈکپ میں شرکت پر سوالیہ نشان تھا۔
پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اور فزیو کلف ڈیکن نے کچھ دیر قبل صہیب مقصود کی انجری کا جائزہ لیا اور انہیں مزید آرام کا مشورہ دیا ہے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ صہیب مقصود کے متبادل کے طور پر شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔