طلاق کی افواہوں کے ساتھ شعیب اور ثانیہ کے شو کا اعلان

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ، بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان ہوگیا۔
پچھلے کئی دنوں سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں پاکستان سمیت دُنیا بھر کے میڈیا کی زینت بن رہی ہیں، تاہم ان خبروں کی دونوں اسٹارز میں سے کسی نے تصدیق یا تردید نہیں کی۔

دونوں کی شادی اپریل 2010 میں ہوئی تھی اور ان کا 4 سال کا بیٹا بھی ہے جس کا نام اذہان مرزا ملک ہے۔
دوسری جانب شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے شو کا اعلان کردیا گیا ہے۔ اردو فلیکس نے اپنی پوسٹ میں ’دی مرزا ملک شو‘ کے جلد آن ایئر ہونے کا اعلان کیا ہے جو جلد ہی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر نشر ہوگا۔
اُدھر سوشل میڈیا صارفین نے بھی شو کے اعلان پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔