وزیراعظم شہباز شریف وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف مسلم لیگ ن کے قائد اور اپنے بڑے بھائی میاں نواز شریف سے ملاقاتوں اور مشاورت کے بعد برطانیہ سے وطن واپس پہنچ گئے۔
وزیراعظم شہباز شریف کوپ کانفرنس میں شرکت کے لیے مصر کے شہر شرم الشیخ گئے تھے، جہاں سے وہ لندن روانہ ہوگئے تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے اہم ملاقات کی، جس میں ملک کے سیاسی اور دیگر معاملات پر مشاورت کی گئی۔
وزیراعظم گزشتہ روز وطن واپسی کے لیے ایئرپورٹ پہنچے تھے تاہم طبیعت ناساز ہونے پر وہ واپس گھر روانہ ہوگئے تھے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔