شعیب اختر کے اب تک کے سفر حج کی کہانی اُنہی کی زبانی

مکہ مکرمہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے ان دنوں سرزمین حجاز میں ہیں۔
انہوں نے اب تک کے اپنے سفر حج کی کہانی بیان کی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو میں شعیب اختر بتارہے ہیں کہ اب مکہ سے مدینہ شریف کی جانب سفر کا آغاز کیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اب راولپنڈی ایکسپریس حرمین بلیٹ ٹرین پر جارہے ہیں جو 8 گھنٹے کا سفر صرف 2 گھنٹے میں طے کرے گی۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ میں نے اس سے قبل اتنا بہترین ٹرین اسٹیشن دنیا میں کہیں بھی نہیں دیکھا۔
سابق اسپیڈ اسٹار نے کا کہنا تھا کہ سعودی انتظامیہ نے عازمین حج کی آمدورفت اور دیگر معاملات کے لیے شاندار اقدامات کیے ہیں، میں اب مدینہ کی زیارت کے لیے جارہا ہوں اور واپس آنے کے بعد حج کی تیاری کریں گے۔ شعیب اختر نے عمرہ ادائیگی سے متعلق بتایا کہ وہ عمرہ ادا کرچکے ہیں۔
خیال رہے کہ 2 جولائی کو شعیب اختر نے احرام پہنے اپنی تصاویر ٹوئٹر پر جاری کی تھیں اور بتایا تھا کہ الحمدللہ میں سعودی عرب کے سرکاری مہمان کی حیثیت سے فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے روانہ ہورہا ہوں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔