عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی شیلی نئی دہلی کی میئر منتخب

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی سے تعلق رکھنے والی امیدوار شیلی اوبرائے نئی دہلی کی میئر منتخب ہوگئیں۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ عام آدمی پارٹی کی امیدوار شیلی اوبرائے بلامقابلہ اور متفقہ طور پر میونسپل کارپوریشن دہلی کی میئر منتخب ہوئی ہیں۔
شیلی اوبرائے کے مقابلے میں بی جے پی کی امیدوار شیکھا رائے نے اپنے کاغذات واپس لے لیے تھے۔
بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ نئی دہلی کے ڈپٹی میئر کے لیے بھی بی جے پی امیدوار نے اپنے کاغذات واپس لے لیے ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق میونسپل کارپوریشن دہلی کے میئر کے لیے الیکشن 26 اپریل کو ہوئے جس میں شیکھا رائے اور شیلی اوبرائے کے درمیان براہ راست مقابلہ تھا تاہم شیکھا رائے کی دستبرداری کے بعد شیلی میئر منتخب ہوئیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی اس وقت نئی دہلی کی حکمران جماعت ہے جس کے سربراہ اروند کجریوال اس وقت نئی دہلی کے وزیراعلیٰ ہیں۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔