شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے لال حویلی خالی کرنے کا حکم عدالت میں چیلنج کردیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا کہ لال حویلی میری ملکیت ہے اس کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائی کی گئی، مقدمے کی تاریخ 24 اکتوبر مقرر ہے، اس کے باوجود غیر قانونی نوٹس بھیجا گیا۔
درخواست دائر کرنے کے لیے شیخ رشید کے بھتیجے راشد شفیق بھی عدالت میں پیش ہوئے۔
ایڈیشنل سیشن جج خورشید عالم نے شیخ رشید کی درخواست پر ڈائریکٹر متروکہ وقف املاک کو نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے حکام کو کل مکمل ریکارڈ کے ساتھ طلب کرتے ہوئے کوئی بھی غیر قانونی اقدام نہ کرنے کا حکم دیا۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے ایک بیان میں کہا کہ 16 وزارتوں کی تحقیق اور تفتیش میں تمام اداروں کو میرے خلاف کچھ نہیں ملا، اب 3 مرلہ کی لال حویلی نکال دی ہے، لال حویلی کوئی نائن زیرو نہیں۔
انہوں نے کہا کہ نااہل حکمران اپنے لیے رسوائی اور ہمیں پذیرائی دے رہے ہیں، لال حویلی تاریخ ہے، جسے کوئی ختم نہیں کرسکتا۔
ضمنی الیکشن سے متعلق شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عمران خان کا 8 میں سے 6 نشستیں جیتنا عالمی ریکارڈ ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔