شوکت ترین سینیٹ کے رکن منتخب
پشاور: شوکت ترین خیبرپختونخوا سے سینیٹ کے رکن منتخب ہوگئے۔
الیکشن کے لیے پولنگ صوبائی اسمبلی کے پرانے ہال میں ہوئی جو سہ پہر 4 بجے تک جاری رہی۔
مشیر خزانہ شوکت ترین 87 ووٹ لے کر سینیٹر منتخب ہوئے۔
کے پی کے وزیر صحت تیمور جھگڑا کے مطابق سینیٹ کی خالی نشست کے لیے پولنگ میں 4 ووٹ مسترد ہوئے اور پانچ ارکان کسی وجہ سے ووٹ ڈالنے نہیں آسکے۔
تحریک انصاف نے ایوب آفریدی کو سینیٹ کی نشست سے مستعفی کرا کر شوکت ترین کو ٹکٹ دیا تھا جب کہ مشیر خزانہ شوکت ترین کے مدمقابل اے این پی کے شوکت امیر زادہ، پی پی کے محمد سعید اور جے یو آئی ف کے ظاہر شاہ تھے۔