شرمین عبید نے 10 سال بعد اپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کیوں کیا؟

کراچی: آسکر ایوارڈ یافتہ پاکستانی فلم ساز شرمین عبید چنائے نے فیروز خان کی نامزدگی پراپنا لکس اسٹائل ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کردیا۔
ہدایت کارہ شرمین عبید چنائے اپنی آؤٹ آف دی باکس فلموں کے لیے مقبول ہیں ساتھ ہی انہوں نے ہمیشہ گھریلو تشدد، خواتین کو بااختیار بنانے اور دیگر سماجی مسائل پر آواز اُٹھائی ہے۔
شرمین عبید چنائے کو 2012 میں لکس لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا تھا۔
تاہم شرمین عبید چنائے نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا کہ وہ 2012 میں ملنے والےاس ایوارڈ کو واپس کررہی ہیں۔
شرمین نے کہا کہ جب لکس اسٹائل ایوارڈ میں خواتین پر گھریلو زیادتی اور تشدد کرنے مردوں کو نامزد کیا جائے تو وہ خاموش نہیں رہ سکتیں، اس لیے وہ اپنا ایوارڈ واپس کرنے کا اعلان کررہی ہیں۔
خیال رہے کہ شرمین عبید چنائے کی جانب سے یہ اعلان اس وقت سامنے آیا جب لکس اسٹائل ایوارڈ 2022 کی جانب سے بہترین اداکاروں کی فہرست میں دیگر اداکاروں کے ساتھ فیروز خان کو بھی کیا گیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔