کابینہ کا جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد: جنرل عاصم منیر کو وفاقی کابینہ نے ری ٹین کرنے اور انہیں آرمی چیف بنانے کے فیصلے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔
صدر عارف علوی کی جانب سے آرمی چیف کی سمری روکنے کی صورت میں حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل عاصم منیر کی ری ٹین کی سمری کو منظور کرلیا۔ اس فیصلے سے جنرل عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ منجمد ہوگئی۔
وفاقی کابینہ نے رولز آف بزنس کی شق 15 اے میں ترمیم کی منظوری دیتے ہوئے وزارت دفاع کی جنرل عاصم منیر کو ری ٹین کرنے کی سمری منظور کرلی۔
اب صدر نے آرمی چیف کی تقرری کی سمری روکے رکھی اور عاصم منیر کی ریٹائرمنٹ کی تاریخ گزرنے کے بعد صدر نے سمری واپس کی تو بھی وہ غیر موثر ہوگی۔
صدر 25 دن تک سمری روکے بھی رکھیں گے تو بعد میں بھی آرمی چیف جنرل عاصم منیر ہی ہوں گے۔ صدر کے دستخط نہ کرنے کی صورت میں وزیراعظم نوٹیفکیشن جاری کردیں گے۔
خیال رہے کہ پاکستان آرمی ایکٹ میں کسی بھی افسر کو ری ٹین کیا جاسکتا ہے۔ صدر کی جانب سے سمری روکے جانے پر بھی جنرل عاصم منیر 27 نومبر کو ریٹائر نہیں ہوں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔