شرجیل میمن کا کراچی میں پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان

کراچی: وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس کے نئے روٹ کا اعلان کردیا۔
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کے مطابق نیا روٹ آر 12 کھوکھراپار ملیر تا صدر 35 کلومیٹر پر محیط ہوگا، روٹ آر 12 پر بس سروس آج دن 3:00 بجے سے شروع ہوگی۔
وزیر ٹرانسپورٹ کے مطابق بس سعودآباد، کالابورڈ، قائدآباد، لانڈھی، کورنگی، قیوم آباد اور ایف ٹی سی سے گزرے گی۔
انہوں نے کہا کہ حکومتی مدت کے خاتمے کے باوجود نئی بسز کی آمد کا سلسلہ جاری رہے گا، سندھ کے عوام آنے والی نئی بسز سے جلد مستفید ہوسکیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کا مقصد شہریوں کو آسان اور آرام دہ سفری سہولتیں دینا ہے۔
شرجیل میمن کے مطابق نئے روٹ سے ٹریفک کا دباؤ کم ہوگا، ہزاروں لوگ مستفید ہوں گے۔

 

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔