شیرشاہ: عمارت زمیں بوس، 2 جاں بحق، متعدد افراد ملبے تلے موجود

کراچی: سیمنز چورنگی پر گودام کی چھت گرنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے۔
نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے شیرشاہ میں گودام کی چھت گرنے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کر 2 افراد جاں بحق جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو اداروں کو طلب کرلیا گیا، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ عمارت پولی بیگز بنانے کی فیکٹری ہے اور ملبے تلے کئی افراد کے دبے ہونے کہ اطلاع ہے، پولیس کی بھاری نفری امدادی ٹیموں کے ساتھ ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہی ہے۔
دوسری جانب سندھ رینجرز کے ترجمان نے بیان جاری کیا ہے کہ رینجرز کے جوان بھی جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں اور ریسکیو اداروں کے ساتھ امدادی کاموں میں مصروف ہیں۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔