اداکار شمعون ڈینگی وائرس کا شکار، حالت خطرے سے باہر

کراچی: فلم ساز اور اداکار شمعون عباسی ڈینگی وائرس کا شکار ہوگئے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق شمعون عباسی نے مداحوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے، بعدازاں انہوں نے اپنی طبیعت کی خرابی سے متعلق بتایا کہ وہ موذی مرض ڈینگی کا شکار ہوگئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ میری حالت خطرے سے باہر ہے۔
شمعون عباسی کا کہنا تھا کہ ڈینگی نے مجھ پر بہت برا حملہ کیا، جس کے بعد میرے جسم میں وائٹ بلڈ سیلز کی تعداد خطرناک حد تک کم ہوگئی تھی اور تیز بخار کے باعث اپنے جسم کا کنٹرول کھو بیٹھا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں صحت یاب ہوگیا ہوں اور ہسپتال سے گھر جاسکتا ہوں مگر ادویہ جاری رکھنا ہوں گی۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔