وزیر داخلہ شیخ رشید کا سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے منگل کو سیف سٹی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور وزیراعظم عمران خان کے دورے  کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی پولیس اسلام آباد اور دیگر پولیس افسران کو وزیراعظم کے دورہ کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں۔
بیان کے مطابق وزیراعظم عمران خان کل (بدھ کو) سیف سٹی ہیڈ کوارٹر کا دورہ اور 100موٹر سائیکل سواروں پر مشتمل ایگل اسکواڈ کا افتتاح کریں گے۔
وزیراعظم عمران خان کو  سیف سٹی ہیڈ کوارٹر اسلام آباد کے دورہ کے موقع پر وزیر داخلہ شیخ رشید احمد سیف سٹی منصوبے کی توسیع کے حوالے سے بریفنگ دیں گے۔
ایگل اسکواڈ وفاقی دارالحکومت میں پٹرولنگ پر مامور ہوگا۔ اسلام آباد کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے ایگل اسکواڈ پر 30 کروڑ کی لاگت آئی ہے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔