سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا

سندھ میں بھی کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کا سم کارڈ بند ہو گا۔تفصِلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں ڈرائیورنگ لائسنس بنوانے کے لیے بھی کورونا ویکسین لازمی لگوانا ہو گا اور ویکسین کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔خیال رہے کہ اس سے قبل پنچاب حکومے نے بھی سم کارڈ بند کرنے کا عندیہ دیا تھا تاہم اب سندھ میں بھِی ویکسین نہ لگانے والوں کے سم کارڈز بند کردئے جائے گے دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی زیر صدارت ہونے والے این سی او سی کے اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ تمام سرکاری و نجی ملازمین کو 30 جون تک ویکسین لگوانا ہو گی۔سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں کو بھی ویکسی نیشن سے مشروط کر دیا۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔