تحریک لبیک کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں: وزیر داخلہ

اسلام آباد: شیخ رشید نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کردی ہے، مدارس کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں۔
وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات اچھے ہوئے ہیں، سعد رضوی کے اصرار پر مذاکراتی کمیٹی کی سربراہی کررہا ہوں، کالعدم جماعت کے مذاکرات میں فورتھ شیڈول، کیسز اور کالعدم کا معاملہ چل رہا ہے، ابھی بھی مذاکراتی کمیٹی سے بات چیت ہوئی اور مذاکرات آج بھی جاری رہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ معاہدے پر میں نے دستخط کیے ہوئے ہیں، ان کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے کریں گے، بات کو ختم کرنے اور معاملے کو نمٹانے کا حامی ہوں، کالعدم جماعت کے ساتھ معاملات طے ہوں میری یہ خواہش ہے، اچھا کیا جو دن کے وقت کنٹینرز ہٹادیے، کالعدم تنظیم نے ایک سڑک کھول دی ہے وزیراعظم عمران خان کل وطن آرہے ہیں، کالعدم جماعت کے حوالے سے معاملات بدھ کو کابینہ اجلاس میں زیربحث لائیں گے، ٹی ایل پی کے مدارس کے فریز اکاؤنٹس کھولنے کے لیے وزیراعظم نے ہدایت کردی ہے، ٹی ایل پی کے مدرسوں کے اکاؤنٹس بحال کررہے ہیں۔
اُن کا کہنا تھا کہ ٹی ایل پی سے لڑائی جھگڑا نہیں چاہتے، سعد رضوی کی رہائی کا معاملہ بھی بدھ کو کابینہ میں لے کر جائیں گے، ملک میں مریم نواز سمیت سارے ٹی وی ٹی وی کھیل رہے ہیں، سعد رضوی کو دیگر کے مقابلے میں معاون پایا، پُرامن احتجاج سیاسی جماعتوں کا حق ہے، جو وعدے کالعدم تنظیم سے کیے اس پر پہرہ دیں گے۔

جواب شامل کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔